انتخابات 2018: رائے دہی کا وقت ختم، گنتی شروع

پاکستان کے 11ویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں 10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز 85 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔

ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور یہ سلسلہ شام 6 بجے تک جاری رہے گا، انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 3 لاکھ 71 ہزار فوجی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔
اہم سیاسی رہنماؤں کی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کی ویڈیوز نشر ہونے پر الیکشن کمیشن نے اُمیدواروں پر پولنگ اسٹیشن کے قریب میڈیا سے بات چیت پر پابندی لگادی۔ یاد رہے کہ عمران خان اور شہباز شریف کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر نے بھی ووٹ ڈالنے کے بعد متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر میڈیا سے بات چیت کی تھی۔

بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جسے مسترد کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ پہلے ہی معمول سے ہٹ کر 1 گھنٹہ اضافی دیا چکا ہے، پولنگ اسٹیشن کی حدود میں 6 بجے سے پہلے داخل ہونے والےتمام افراد ووٹ ڈال سکیں گے۔ترجمان کے مطابق جہاں باونڈری وال موجود نہیں وہاں سیکیورٹی اہلکار ووٹرز کی قطار بنوائیں گے اور قطار میں 6 بجے کے بعد کسی کو بھی داخل ہونے نہ دیا جائے

Tags: , ,