پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد آپریشن کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوئے. پنجاب کے تمام شہر، کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں مظاہرے ہوئے. پشاور میں بھی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں جب کہ مظاہرین نے پرتشدد احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔
اسلام آباد آپریشن کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے پشاور پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی مارچ کیا جس کے باعث صدر روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام آباد آپریشن زیادتی ہے، حکومت کی اپنی غفلت کے باعث پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جس میں دھرنے کے شرکاء کا کوئی ہاتھ نہیں، دھرنے کے شرکاء پر طاقت کا استعمال کرکے بے گناہ افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Tags: , , ,