ڈپٹی کمشنر پشاور.عوام خریداری کر تے وقت دکاندار سے سرکاری نرخنامہ طلب کریں

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خریداری کر تے وقت دکاندار کو ادائیگی سرکاری نرخنامے کے مطابق کریں۔اگر کوئی دکاندار خلاف ورزی کر ے اور سرکاری ریٹ سے ذیادہ پر فروخت کر ے تو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر رمضان کمپلینٹ سیل کے ٹیلی فون نمبرات 091-9211338, 9212302,9212304 پر شکایات درج کریں۔انھوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ گران فروشی کے خاتمہ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے ترجمان کے مطابق پشاور کی بڑی سبزی اور فروٹ منڈیوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہے ہیں۔اور منڈیوں میں بولی کے بات سبزی اور فروٹ کے ریٹ مقرر کر تے ہیں تانکہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ دوسری طرف پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بازاروں میں بھیس بدل کر گران فروشوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد کمال نے سربند کے علاقے میں مختلف بازاروں میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 20 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے قصہ خوانی میں کاروائی کر تے ہوئے 17گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہاں نے حیات آباد میں سپر مارکیٹ، محمد زئی مارکیٹ، شیر خان مارکیٹ، افغان مارکیٹ اور تاتارہ مارکیٹ میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 62 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے فقیر آباد اور پہاڑی پورہ میں کاروائی کر تے ہوئے 14 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے تہکال میں کاروائی کر تے ہوئے 22 گران فروشوں کو گرفتار کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر خواص خان وزیر نے بھانہ ماڑی میں کاروائی کر تے ہوئے 9 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔