پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت پر حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان

پشاور(ویب)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی خان ،صوبائی صدر پیپلز لائرز فورم محمد اکبر خان اور دیگر عہداداروں نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد محمد ہمایون خان نے کہا کہ نواز حکومت عدالتی فیصلوں کے پیچھے چھپنے کی روایت رکھتی ہے اور اسی روایت اور مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے نواز حکومت نے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ۔نواز حکومت ہمارے اچھے کاموں کو برے کاموں میں بدل کر حکومت چلانے میں مداخلت کرتی رہی۔ وفاقی حکومت مک مکا کے غیر ذمہ دارانہ فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا صوبہ بھر میں بھر پور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتی ہے تمام ونگز اور ضلعی صدور کو اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اپنی مرضی کے عدالتوں کے فیصلوں پر عمل کرتی ہے مشرف نے نواز حکومت کو ایکسپوز کردیا ۔