چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن کی ملاقات،

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کاوشوں کو سراہا۔