ہمیں زندگی کے ہر شعبہ اور ہر حال میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زندگی سے رہنمائی لینی چاہئے۔مولانا جمال الدین

سخاکوٹ(نامہ نگار) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اللہ کی طرف سے ہمارے لئے رول ماڈل اور ایک بہترین نمونہ ہے۔سرور کائنات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان عظیم سے عظیم تر ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کامل انسان تھے ۔جو ہر قسم کے عیبو سے پاک تھے اور آپ کا نام تا قیامت زندہ وتابندہ رہے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی جھوٹ نہیں بولا اس لئے ہمیں بھی جھوٹ سے پرہیز کرنا ہوگا۔کیونکہ جھوٹ ہر گناہ کی جڑ ہے۔اللہ اور رسول کی رضا انسان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ہمیں اپنے آپ،اپنے والدین،اپنے اولاد اور مال وجان سے زیادہ محبت اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کرنا ہوگا۔تب انسان ایک کامل مومن بنے گا۔ہمیں زندگی کے ہر شعبہ اور ہر حال میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زندگی سے رہنمائی لینی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ مولانا جمال الدین نے ڈھیری جولگرام اور آلہٰ ڈھنڈ میں عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج کے معاشرہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ناخبری کی وجہ سے ہر قسم کی برائیوں میں جھکڑا ہوا ہے۔اس کا واحد حل پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کو اپنا کر غیر دینی طریقوں سے انکار کی صورت میں ممکن ہے۔اسلامی نظام کے نفاذ میں دنیاوی ترقی اور آخرت میں اللہ کی رضا پوشیدہ ہے۔مسلمان اللہ کی دین سے دوری کی سبب پوری دنیا میں ذلیل وخوار ہورہے ہیں۔حکمرانوں اور عوام کو ملکر اللہ کی دین کی طرف پلٹ کر آنا ہوگا ورنہ ذلت ورسوائی ہماری مقدر بنے گی۔جماعت اسلامی پاکستان سمیت پوری دنیا میں اللہ کے نظام کا غلبہ چاہتی ہے اور اسی کے لئے شبانہ روز محنت کرکے دنیا میں اسلامی نظام کا نفاذ اور آخرت میں اللہ کی رضا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسلام مکمل ظابطہ حیات ہے اور اسی نظام میں اس دنیا کا خیروبرکت ہے۔