سولہ دسمبر “یوم عزم تعلیم” کے طور پر منانے کا اعلان

مرکزی تقریب سے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے سولہ دسمبر کو قومی عزم تعلیم کا دن قراردیا. اس کیساتھ ساتھ آرمی پبلک سکول شہداء یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کردیا گیا.
تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر خیبر پختونخوا مہتاب عباسی، وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاسی قائدین بھی شریک تھے۔
سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی: پشاور میں سخت حفاظتی اقدامات
تقریب میں پاک فوج کی جانب سے شہداء کے لواحقین میں اعزازی میڈلز اور اسناد تقسیم کیے گئے، جبکہ طلبا نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔