علمائے کرام ہاؤس بلڈنگ قرضے پر سود کی گنجائش نکالیں : صدر ممنون حسین کی ہرزہ سرائی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت نے علمائے کرام سے ہاﺅس بلڈنگ کے قرضے پرسود کی گنجائش نکالنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جوکہ سراسراسلامی اصولوں، شریعت اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دشمنی مول لینے کے مترادف ہیں. فیصل آباد میں ایکسپورٹ ایکسیلینس ایوارد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاﺅس بلڈنگ کے قرضے پر سود کی گنجائش پیداکریں علمائے کرام اس پر غور کریں کیونکہ مجبوری ہے کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ ہاﺅس بلڈنگ کیلئے سود کی ادئیگی کو جائز قرار دیا جائے اس پر بحث کریں۔ صدر مملکت کی اس تجویز پر رد عمل میں مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ قرآن مجید کا واضح حکم ہے کہ سود حرام ہے ۔ ہاﺅس بلڈنگ کے قرض پر سود وصول کرنا حرام ہے۔

Tags: , , , , , ,