آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلے کے 10 سال، ترقیاتی کام اب بھی نامکمل

:مظفر آباد سے

 ایرا نے تمام منصوبے 2012 میں مکمل کرنے کی نوید سنائی تھی ، 14 ہزار منصوبوں میں سے ساڑھے چار ہزار ابھی تک نامکمل

 آٹھ اکتوبر کے زلزلے کو دس سال گزرنے کے باوجود متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے 30 فیصد منصوبے اب بھی نامکمل ہیں ۔ ایرا نے منصوبوں کی تکمیل کے لیے مزید اڑھائی سو ارب مانگ لیے ۔ 8

اکتوبر کے زلزلے کو 10 سال مکمل ساڑھے چار ہزار منصوبے اب بھی ادھورے مزید 250 ارب روپے درکار ۔ ایرا کی جانب سے 2012ء میں تمام منصوبے مکمل ہونے کی نوید سنائی گئی مگر 14 ہزار 512 منصوبوں میں سے ساڑھے چار سے زائد منصوبے اب بھی نامکمل ہیں ۔

رواں مالی سال میں ایرا کے جاری منصوبوں کیلئے 7 ارب روپے مختص کئے گئے لیکن پہلی سہہ ماہی میں صرف 83 کروڑ روپے ہی جاری کیے گئے ۔

بالاکوٹ نیو سٹی کا منصوبہ بھی کاغذوں میں دب کر رہ گیا اور ادائیگی کے باوجود اب تک زمین واگزار نہ ہو سکی ۔ خیبر  پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں منصوبے مکمل کرنے کے لیے ایرا کو مزید 250 ارب روپے درکار ہیں ۔