سعودی حکومت پر تنقید ، زید حامد کو 8 سال قید ، ایک ہزار کوڑوں کی سزا

جدہ (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کی عدالت نے حکومت پر تنقید کرنے کے جرم میں زید حامد کو ایک ہزار کوڑے اور آٹھ سال قید کی سزا سنا دی۔زید حامد کو اہلیہ کے ساتھ سعودی عرب کے نجی دورے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق زید حامد نے دو ہفتے قبل ہونے والی ایک تقریب میں سعودی حکومت کے خلاف تقریر کی۔ سعودی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زید حامد کو ایک ہزار کوڑوں کے ساتھ آٹھ سال قید کی بھی سزا سنائی ہے۔