برطانوی حکومت نے متحدہ کے رہنماؤں سے تفتیش کی دستاویز میڈیا پر نشر کی تحقیقات شروع کر دی

لندن(خصوصی رپورٹ) برطانوی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے تفتیش سے متعلق دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانوی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے تفتیش سے متعلق دستاویز لیک ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کو فارغ کیا جائے۔ برطانوی اٹارنی جنرل آفس سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ادارے کسی بھی کیس کی معلومات دوسرے ملک یا شخص کو نہ دیں۔ کسی دوسرے ملک کو کسی مقدمے کی معلومات فراہم کرنے سے پہلے حکومت کو عدالت سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ برطانوی حکومت کے مطابق کسی دوسرے ملک کو معلومات فراہم کرنے سے ملزمان فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ برطانوی اٹارنی جنرل آفس نے حکم دیا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی سرکاری دستاویز کے بارے میں تحقیقات کی جائیں جس کے بعد برطانوی حکومت نے دستاویز لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔