باچا خان یونیورسٹی پر دھشت گردوں کا حملہ، اساتذہ اور طلباء محصور، کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرحامد سمیت پچیس شہید

ذرائع کے مطابق مسلح افراد یونیورسٹی میں داخل ہوگئے اور طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ محصور ہوگئی ہے. ایدھی سروس کے مطابق پچیس افراد ہلاک اور 50 طلباء بھی زخمی ہیں.

اپ ڈیٹس جاری ہیں.


پاک فوج کے جوانوں نے اپریشن شروع کیا، ہاسٹل میں بھی طلباء بھی محصور. ابھی تک سات طلباء سمیت پانچ سیکیورٹی گارڈز کے زخمی اور ایک کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرحامد کی شہادت کی اطلاعات ہیں. ابھی تک دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں. کئی طلباء کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں.
اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی میں آج مشاعرہ بھی شیڈول تھا. جس میں مدعو چھ سو مہمان بھی محصور ہوکر رہ گئے ہیں.اسکے علاوہ 3000 کے قریب طلباء یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں.

Tags: , , , , , ,