طالبان کیساتھ بامقصد مزاکرات کیلئے تیار ہیں، افغان حکومت

افغان حکومت نے بالآخر امریکی دباؤ میں آکر مزاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی. تفصیلات کے مطابق پاکستان، امریکا اور چین سہولت کار کے طور پر افغان حکومت کو مدد فراہم کرےگی. یہ پیش رفت ھارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ممکن ہوئی. کانفرنس میں شریک دیگر ملکوں نے اس عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی.
اس بات کا انکشاف افغان وزیرخارجہ نے کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت میں کیا. انکا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس کا مرکزی نقطہ افغانستان میں امن کا قیام تھا جس میں تمام فریقوں نے بھرپور حصہ لیا. کانفرنس کے اعلامیے میں تمام حکومت مخالف گروپوں پر زور دیا گیا کہ وہ مزاکرات کے میز پر آکر تمام مسائل کا حل تلاش کر لے.

امریکی نائب وزیرخارجہ نے امریکی سفارتخانے میں صحافیوں کیساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان، امریکہ اور چین افغان قیادت کو ہر ممکن تعاون مہیا کرےگی تاکہ افغانستان میں دیرپا امن کی راہ تلاش کی جا سکے.
یاد رہے کہ مزاکرات کا عمل ملا عمر کی وفات کی خبر سے رک گیا تھا. سینیر پاکستانی اہلکار نے بتایا کہ طالبان کے مختلف گروہ بات چیت کیلئے تیار ہے. اور مزاکرات کا عمل وہاں سے جوڑا جائیگا جہاں سے چوٹ گیا تھا.
اس کانفرنس سے سائیڈ لائینز میں افغان صدر نے پاکستان کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی.

Tags: , , , , ,